ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بین الاقوامی منشیات ریکیٹ:ہندوستانی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار

بین الاقوامی منشیات ریکیٹ:ہندوستانی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار

Wed, 05 Oct 2016 18:46:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر کے این سی بی نے ایک سائنس داں اور اس کی بیوی کے ملوث والے ایک بین الاقوامی منشیات ریکیٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک ونگ کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ حیدرآباد میں دو دن پہلے منشیات کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش ہونے کے بعد تفتیش کی بنیاد پر منشیات کنٹرول بیورو(این سی بی)نے پیر کو ناندیڑ پولیس کے تعاون سے ونگ کمانڈر جی راج شیکھر ریڈی کو گرفتار کیا اور آج اسے حیدرآباد لایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ریڈی دہلی میں فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں تعینات ہے جو مبینہ طور پر گینگ کا سرغنہ ہے۔حیدرآباد میں دونوں سے پوچھ گچھ کے بعد اس کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کا پتہ چلا تھا۔اس سے کچھ موبائل فون اور 7.5لاکھ روپیہ نقد برآمد کیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ ریڈی کو آج حیدرآباد کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے این سی بی کی حراست میں بھیج دیا۔این سی بی نے پیر کو حیدرآباد اور بنگلور سے 231کلو گرام ممنوعہ منشیات ایمفیٹامائن ضبط کیا تھا جس کی قیمت تقریبا 45کروڑ روپیہ ہے۔این سی بی نے ایک ریسرچ سائنس داں اور اس کی بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔این سی بی نے پہلی بار 30؍ستمبر کو یہاں کے میاپور علاقے میں دو لوگوں کے پاس سے 221کلو گرام ایمفیٹامائن ضبط کیا تھا۔این سی بی نے بتایا کہ روی شنکر راؤ سے منشیات لینے کے لیے بنگلورو کی ایک ممتاز پرائیوٹ کیمیکل کمپنی میں ایک ریسرچ سائنس داں وینکٹ رمن راؤ بنگلورو آیا تھا۔وینکٹ اور روی شنکر کی گرفتاری کے بعد بنگلور میں الیکٹرانک سٹی کے پاس وینکٹ کے کرایہ کے ایک مکان سے 30گرام ایمفیٹامائن اور 1.23کروڑ روپے برآمد کئے گئے اور اس کی بیوی کو بھی گرفتار کیا گیا۔اس کے بعد یکم اکتوبر کو یہاں بولاؤ رم علاقے میں مینوفیکچرنگ کے لیے تعمیر کئے گئے ایک ریسرچ سینٹر سے 10گرام ایمفیٹامائن برآمد کیا گیا جس کی قیمت تقریبا 45کروڑ روپیہ ہے۔


Share: